زمین پر اوزون کی زہریلی مقدار سے 40 فیصد دُنیا متاثر، کوپرنیکس کی رپورٹ نے ماہرین کو ہلا کر رکھ دیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تجویز کردہ حفاظتی معیار سے تجاوز کے باعث 2026 میں دنیا کی تقریباً 40 فیصد آبادی زمین کی سطح پر موجود زہریلی اوزون کی آلودگی سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

کوپرنیکس ایٹماسفیئر مانیٹرنگ سروس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شمالی نصف کرہ کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی طویل لہروں اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی نے مل کر کرہِ ارض پر اوزون کی زہریلی مقدار میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

صحت اور زراعت پر منفی اثرات

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سطحِ زمین پر موجود اوزون سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں کے کیمیائی ردِعمل کے نتیجے میں بھورے رنگ کی زہریلی دھند کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

یہ آلودگی نہ صرف انسانی صحت کے لیے انتہائی مہلک ہے بلکہ یہ قدرتی ماحولیاتی نظام اور زرعی پیداوار کو بھی سنگین نقصان پہنچاتی ہے۔

گزشتہ 5 سال کا نیا ریکارڈ اور امریکی صورتحال

تحقیق کے مطابق 2026 میں اس زہریلی ہوا کا شکار ہونے والی آبادی کی تعداد گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ صرف امریکا میں ہی 10 میں سے 4 سے زیادہ افراد ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جہاں کی ہوا شدید فضائی آلودگی کی زد میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگلات کی آگ سے نکلنے والا دھواں اور آلودہ ذرات ہزاروں میل کا سفر طے کر کے دور دراز علاقوں تک پھیل جاتے ہیں۔

اگرچہ عالمی سطح پر حیاتیاتی مواد کے جلنے سے پیدا ہونے والی آلودگی میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کمی آئی ہے، تاہم گنجان آباد علاقوں کے قریب جنگلاتی آگ کے حالیہ واقعات نے بڑی آبادی کو اس دھوئیں کے خطرے میں دھکیل دیا ہے۔

زمین کی فضا کی بالائی سطح پر موجود اوزون کی قدرتی تہہ سورج کی مضر صحت شعاعوں کو زمین تک پہنچنے سے روکتی ہے، لیکن اس کے برعکس زمین کے قریب یعنی سطح پر بننے والی اوزون گیس ایک زہریلا کیمیائی مادپ ہے جو گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی اخراج اور شدید حرارت کے ملاپ سے بنتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث یہ زہریلی دھند اب ایک عالمی ماحولیاتی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.