پہلے برآمد، پھر درآمد، پاکستان میں چینی بحران کا پرانا چکر

پاکستان میں چینی کی صنعت ایک بار پھر حکومت سے ایک ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا دعویٰ ہے کہ ملک میں ایک لاکھ نہیں بلکہ تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار ٹن اضافی چینی موجود ہے اور نومبر میں گنے کی نئی کرشنگ شروع ہونے سے قبل یہ ذخیرہ ختم کرنا ضروری ہے۔

شوگر ملز کے مطابق اضافی چینی کی برآمد سے گودام خالی ہوں گے، ملز کو مالی وسائل دستیاب ہوں گے اور وہ نئی گنے کی فصل خرید سکیں گی۔ صنعت کا اندازہ ہے کہ ایک ملین ٹن چینی کی برآمد سے تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

تاہم حکومت کے سامنے بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ملک میں واقعی اتنی مقدار میں اضافی چینی موجود ہے؟ گزشتہ برس کا تجربہ اس معاملے کو مزید حساس بنا دیتا ہے، جب حکومت نے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، لیکن بعد میں ملک میں قیمتیں تیزی سے بڑھ گئیں اور بعض مارکیٹوں میں چینی 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت نے بعدازاں تقریباً 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، جس پر لگ بھگ 15 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ یوں پاکستان نے پہلے چینی برآمد کی اور پھر مقامی قلت دور کرنے کے لیے اسے دوبارہ درآمد کیا۔

رواں سال بھی حکومت محتاط دکھائی دیتی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس موجود ایک لاکھ 8 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ وہی چینی ہے جو گزشتہ سال قلت کے دوران درآمد کی گئی تھی۔

پی ایس ایم اے کے صدر زکا اشرف کے مطابق شوگر ملز کے تمام ذخائر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نظام کے ذریعے مانیٹر کیے جا رہے ہیں اور ہر بوری کا حساب موجود ہے، اس لیے دوبارہ فزیکل تصدیق کی ضرورت نہیں۔ تاہم ایسوسی ایشن کے اپنے اعداد و شمار میں تبدیلی نے سوالات پیدا کیے ہیں۔ جولائی میں مختلف مواقع پر چینی کے ذخائر اور متوقع سرپلس کے الگ الگ اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

شوگر ملز کا کہنا ہے کہ گوداموں میں موجود چینی نے ان کے لیے لیکویڈیٹی بحران پیدا کردیا ہے، جس کے باعث بینک قرضوں کی ادائیگی اور کسانوں کو واجبات کی ادائیگی متاثر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب کسان تنظیمیں بھی برآمد کے معاملے پر تقسیم ہیں۔

پاکستان کسان اتحاد نے ایک ملین ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اضافی ذخیرہ برقرار رہنے سے ملز نئی فصل خریدنے کے قابل نہیں رہیں گی اور کسانوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔

اس کے برعکس پی ٹی آئی کسان ونگ نے برآمد کی مخالفت کرتے ہوئے آزادانہ فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ ماضی میں برآمد کے بعد قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.