ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل

چین کی مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں ڈیپ سیک اور منی میکس نے اپنے اے آئی ماڈلز کی عالمی سطح پر تعیناتی اور اوپن سورسنگ کے لیے رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے متعلقہ منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی […]

ہری پور میں آئل ٹینکر اور 2 گاڑیوں میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں میں سوار افراد آپس میں دوست تھے اور ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آرہے تھے۔ سرائے صالح کے قریب پہلے ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ حادثے […]

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع وفاق کے کنٹرول میں، ایڈمنسٹریٹر کو صوبائی کابینہ کے اختیارات حاصل ہوں گے

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے انتظامی، مالی اور سیکیورٹی امور صوبائی حکومت سے الگ کرکے وفاق کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ایک ایڈمنسٹریٹر کو صوبائی کابینہ جیسے اختیارات حاصل ہوں گے۔ وفاقی حکومت کے 11 اکتوبر کو جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ان اضلاع کے انتظامی امور کے لیے پشاور میں […]

خودکشی روکنے کے لیے بھارتی یونیورسٹی کا انوکھا اقدام، ہاسٹلز میں ’اینٹی سوسائیڈ پنکھے‘ نصب

بھارتی ریاست گجرات کی ویر نرمد ساؤتھ گجرات یونیورسٹی نے طلبہ کی خودکشی کے خطرات کم کرنے کے لیے ہاسٹلز کے کمروں میں 354 خصوصی پنکھے نصب کر دیے ہیں۔ بھارتی شہر سورت میں قائم یونیورسٹی کے مطابق، ان پنکھوں میں اسپرنگ پر مبنی حفاظتی نظام نصب کیا گیا ہے جو مقررہ حد سے زیادہ […]

آزاد کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا 79واں یومِ تاسیس آج 24 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے اپنے خصوصی پیغامات میں اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر جاری رکھنے، مسئلہ کشمیر […]