سانحہ پمز میں 14 نومولود جاں بحق، ابتدائی رپورٹ جاری، تحقیقاتی کمیٹی قائم

پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس نے کام شروع کردیا، جبکہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے نرسری کو لپیٹ میں لیا جبکہ زیر علاج بچوں میں سے صرف ایک ہی بچ سکا۔

حادثے کے بعد اسپتال کے باہر قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ بچوں کی لاشوں کو منتقل کردیا گیا جس کے بعد ڈی این اے کر کے انہیں والدین کے سپرد کیا جائے گا۔

پمز اسپتال میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر وزیر اعظم کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو 5 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں سابق سیکرٹری شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

اعلامیے کے مطابق کمیٹی واقعے کی وجوہات، ٹائم لائن کا تعین، آتشزدگی کے بعد اسپتال عملہ ،فائربرگیڈ،ریسکیو1122اور دیگر اداروں کی ہنگامی صورتحال اور آپریشن کا جائزہ لے گی۔

ضابطہ کار کے مطابق کمیٹی بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ایس او پیز کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ کمیٹی فائر سیفٹی ڈھانچہ،حفاظتی ضوابط اور عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ضابطہ کار کے مطابق کمیٹی کسی افسر یا اہلکار کی غفلت یا ذمہ داری کا تعین کرے گی جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری سفارشات مرتب کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے گی جبکہ حتمی رپورٹ ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ بعد میں پیش کی جائے گی۔

 وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی نے کام شروع کردیا 

وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ سابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان پمز اپستال پہنچ گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔  شاہد خان جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں ڈی سی اسلام آباد  نےبریفنگ دی۔
 

آتشزدگی واقعے کی ابتدائی رپورٹ

پمز ایم سی ایچ نرسری میں پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق نرسری میں ایک منٹ کے اندر آگ پھیلی، صبح 6:38 پر چنگاری نکلی جبکہ 6:39 پر زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث چھت کا حصہ گرا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آکسیجن پوائنٹس نے آگ کو خوفناک بنا دیا جبکہ نرسری کے اندر چنگاری سے آگ بھڑکی، انکیوبیٹرز کے ساتھ موجود آکسیجن پوائنٹس کے باعث آگ نے چند سیکنڈز میں شدت اختیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت نرسری میں 2 ڈاکٹر اور 2 نرسیں ڈیوٹی پر موجود تھیں، آگ لگتے ہی ڈاکٹرز اور نرسوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے سیکیورٹی عملے کو طلب کیا، عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے نومولود بچوں کو نکالنے کیلئے دو مرتبہ نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

پمز اسپتال کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود عملے نے نرسری سے ایک نومولود بچے کو بحفاظت نکالا، ملحقہ کمرے سے 4 بچوں اور 3 ماؤں کو بھی ریسکیو کیا گیا، آگ کے باوجود عملے نے ملحقہ گائنی وارڈ میں داخل 73 مریضوں کو چند منٹوں میں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

انتظامیہ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسی کے ساتھ عمارت میں نصب 35 فائر ایکسٹنگوشرز آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیے گئے،تمام ایمرجنسی ایگزٹ کھلے اور فعال تھے۔

پمز انتظامیہ کا جاں بحق نومولود بچوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اُدھر پمر انتظامیہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسانی جان قیمتی اور ہر نومولود امید اور مستقبل کی علامت ہے، افسوسناک واقعے کی مختلف فورمز پر تحقیقات جاری، نتائج کا انتظار ہے۔

پمز انتظامیہ نے آگ کو مزید جانی و مالی نقصان سے روکنے کیلئے ڈاکٹرز، نرسز، عملے اور ایمرجنسی ریسپانڈرز کی کوششوں کو سراہا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نرسری آتشزدگی کی تحقیقات جاری، آگ لگنے اور تیزی سے پھیلنے کی اصل وجوہات کا تعین ہونا باقی ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ایئرکنڈیشنر کے کمپریسر میں دھماکے کے باعث بھڑکی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، جبکہ بیشتر بچے شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق تمام بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں گئی ہیں۔

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکا نوٹس لے لیا اور حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ دران کا تعین کیا جاۓ اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔ انہون نے کہا کہ اس اندوہ ناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے
والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

فوٹو فائل

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز اسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی شفاف تحقیقات پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

صدرِ مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی سسٹم اور ہنگامی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

یہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے، وفاقی وزیر صحت

فوٹو: فائل

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز نرسری میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔ 

پرندوںکھانا خریدیں

وزیر صحت کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے اور حقائق سامنے لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ اور انفورسمنٹ ایجنسیز موقع پر پہنچ چکی ہیں، سیکرٹری صحت سمیت وزارتِ صحت کے افسران پمز میں موجود ہیں، معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں حکومت اور وزارتِ صحت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اس ناقابلِ تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی وزیر داخلہ و دیگر کا اظہار افسوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مواصلات علیم خان نے بھی پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت سانحہ ہے، غمزدہ والدین اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا

Read More

میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی:  میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک کیا ہے؟ جعلی ویڈیوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

مصنوعی ذہانت نے جہاں زندگی کے کئی شعبوں میں سہولت پیدا کی ہے، وہیں اس

Read More

آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.