وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

واٹس ایپ اپنے آئندہ اپ ڈیٹ میں اپنے آڈیو ریکارڈنگ فنکشن کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو صارفین کو ایک ٹچ کے ساتھ صوتی پیغامات کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتےہوئے اسے استعمال میں کافی ہموار اور تیز تر بنادے گا۔

کچھ بیٹا ٹیسٹرز جنہوں نے ٹیسٹ فلائٹ ایپ سے اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ڈاؤن لوڈ کیا ہے وہ اب آڈیو پیغامات کو ریکارڈ کرنے کا ایک نیا طریقہ آزما سکتے ہیں جو ابلاغ کے طریقہ کار کو کافی حد تک ہموار کرتا ہے۔

فی الحال، مقبول میٹا کی ملکیت والے فوری پیغام رسانی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو پیغام بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔
پہلے طریقہ میں بات چیت کے دوران مائیکروفون کے بٹن کو دبانا اور پکڑنا شامل ہے، جب بٹن ریلیز کیا جاتا ہے، صوتی پیغام خود بخود منتقل ہوجاتا ہے اگر اسے کم از کم ایک سیکنڈ کے لیے ریکارڈ کیا گیا ہو۔

دوسرا طریقہ طویل ریکارڈنگ کے لیے ہے، جس میں صارفین مائیکروفون کا بٹن دباتے ہیں اور پھر لاک موڈ کو فعال کرنے کے لیے اپنی انگلی کو اوپر کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو بٹن دبائے بغیر ریکارڈنگ کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

تاہم، تازہ ترین ورژن کے ساتھ، واٹس ایپ نے ان دونوں تکنیکوں کو ایک ہی تجربے میں ڈھال دیا ہے، جس سے صارفین ایک ہی ٹچ کے ساتھ وائس ریکارڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔

خاص طور پر، جیسے ہی صارف مائیکروفون کے بٹن کو پش کرتا ہے، لاک ٹرگر ہوجاتا ہے اور ریکارڈنگ کے دوران بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی، صارفین کو اب لاک برقرار رکھنے کے لیے اوپر دھکیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مائیکروفون کے بٹن کو دبانے کے ساتھ ہی فوری طور پر لاک فعال ہوجاتا ہے، جس کے بعد مزید کسی حرکت کی ضرورت نہیں رہتی جس کی وجہ سے وائس ریکارڈنگ کا پورا طریقہ کار بہت زیادہ سہل ہوجاتا ہے۔

یہ چھوٹی لیکن کافی اہم تبدیلی آڈیو پیغامات بھیجنے کے دوران غلطیوں کو کم کرتے ہوئے اس عمل کو ہر ایک کے لیے آسان اور قدرتی بنا دے گی، یہ ایڈجسٹمنٹ وقت کی بچت اور روزمرہ کے مواصلات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ریکارڈنگ کے بٹن کو پکڑے رکھنے یا اوپر سوائپ کرنے کے عادی لوگوں کو یہ نیا رویہ عجیب لگ سکتا ہے۔ تاہم، متعدد استعمال کے بعد، زیادہ تر افراد اسے آسان اور مؤثر محسوس کریں گے۔

نئی فعالیت پہلے سے ہی مخصوص بیٹا ٹیسٹرز کے لیے قابل رسائی ہے جو ٹیسٹ فلائٹ ایپ کے ذریعے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، اور یہ آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں