پاشا کے سینیئر نائب چیئرمین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین کوقائمقام چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 12 میں سے 8 ارکان نے ووٹ دیا، 3 ارکان نے مخالفت جبکہ ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سابق چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر باقاعدہ ووٹنگ ہوئی؛ جس میں واضح طور پر دو تہائی اکثریت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا۔ تاہم، سجاد مصطفی سید اپنی موجودہ مدت کی تکمیل تک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔بیان کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ایسوسی ایشن کے جاری منصوبوں اور اقدامات میں تسلسل، استحکام اور روزمرہ و اسٹریٹجک امور کی بغیر کسی تعطل کے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سینئر وائس چیئرمین کو ایسوسی ایشن کے قواعد کے تحت نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائمقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے آئندہ کچھ عرصے میں کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات اور 22ویں پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر یا تعطل نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن ایک مضبوط اور مستحکم تجارتی ادارہ ہے اور آئی ٹی انڈسٹری کے وسیع تر مفاد میں معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ایسوسی ایشن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات بروقت، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں منعقد کیے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.