یورپ میں مختصر مدت روزگار کے سنہری مواقع، ورک ویزا کیسے حاصل کریں؟

اگر آپ یورپ کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ کمانا بھی چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ یورپ کے کئی ممالک ہر سال غیر ملکی افراد کو موسمی ورک ویزا جاری کرتے ہیں، جو انہیں قانونی طور پر چند ماہ کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ خاص طور پر زراعت، سیاحت اور ہوٹلنگ جیسے شعبوں میں۔

موسمی ورک ویزا کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک ایسا ویزا ہے جو کسی مخصوص ملک میں مختصر مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے تاکہ غیر ملکی کارکن موسمِ خاص میں کام کر سکیں۔ یہ ویزے عمومی طور پر چند ماہ کے لیے کارآمد ہوتے ہیں، اور ہر ملک میں ان کے ضوابط مختلف ہو سکتے ہیں۔ 2025 میں یورپ کے وہ ممالک جہاں موسمی کام کے مواقع دستیاب ہیں:

اٹلی:
اٹلی کاDecreto Flussi پروگرام ہر سال ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ویزے جاری کرتا ہے۔ ضروری ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے نوکری کی پیشکش ہو۔

عام شعبے:
پھل چننا، زیتون اور انگور کی کٹائی
ہوٹل اور ریزورٹ میں کام

فرانس:
فرانس میں غیر ملکی موسمی کارکنوں کو سال میں 6 ماہ تک قیام کی اجازت ہوتی ہے۔

عام شعبے:
کھیتوں میں مزدوری، انگور چننا
تھیم پارک اور ہوٹلنگ کا کام

اسپین:
اسپین کی زرعی ریاستیں جیسے ہویلوا اور مورسیا ہر سال بڑی تعداد میں مزدور بلاتی ہیں۔
عام شعبے:
ترشاوہ پھل اور اسٹرابیری کی فصل
بیچ ریزورٹس میں مہمان داری

جرمنی:
جرمنی میں مارچ سے اکتوبر کے درمیان 90 دن تک کا ویزا دیا جاتا ہے۔

عام شعبے:
اسپیراگس، اسٹرابیری، انگور کی کٹائی
ریسٹورنٹس، میلے اور فیسٹیولز میں کام

آسٹریا:
آسٹریا کے پہاڑی علاقوں میں سال بھر کام کے مواقع موجود ہیں، خاص طور پر سردیوں میں۔
عام شعبے:
ہوٹلنگ، ریسٹورنٹس
زراعت اور پھلوں کی کاشت

پرتگال:
پرتگال میں Algarve اور Douro Valley جیسے علاقے موسمی کارکنوں کے لیے پرکشش ہیں۔
عام شعبے:
بلیوبیری، انگور چننا
ہوٹل اور بیچ ریزورٹس

کروشیا:
گرمیوں کے موسم میں کروشیا کی سیاحتی صنعت میں ہزاروں نوکریاں دستیاب ہوتی ہیں۔

عام شعبے:
ہوٹل اور ریسٹورنٹ اسٹاف
کشتیوں اور سیاحتی سرگرمیوں میں کام

درخواست دینے کے لیے بنیادی شرائط:
درست پاسپورٹ
صحت کا بیمہ
تصدیق شدہ ملازمت کا کنٹریکٹ
رہائش کی دستاویزات
تنخواہ، کام کے اوقات اور چھٹیوں کی تفصیل

درخواست کی مدت:
زیادہ تر ممالک میں ویزا کا عمل مکمل ہونے میں 90 دن تک لگ سکتے ہیں۔

موسمی ملازمت تلاش کرنے کے مفید طریقے:
متعلقہ ممالک اور شعبوں کی تحقیق کریں۔
سیزنل جاب پورٹلز سے رجوع کریں۔
ہوٹلوں، کھیتوں اور کمپنیوں کی ویب سائٹس پر براہ راست اپلائی کریں۔
نیٹ ورکنگ سے فائدہ اٹھائیں، جو لوگ پہلے سے وہاں کام کر رہے ہیں ان سے رابطہ کریں۔

قدم بہ قدم ویزا حاصل کرنے کا طریقہ:
1. نوکری کی پیشکش حاصل کریں۔
2. تمام ضروری دستاویزات اکٹھی کریں۔
3. متعلقہ ملکی ادارے میں ویزا کے لیے درخواست دیں۔
4. منظوری کا انتظار کریں۔
5. روانہ ہو کر اپنی نوکری کا آغاز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں