قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس 1448ھ، 2026 کل 12 ربیع الاول کو منعقد ہوگی۔ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ممتاز علما، مشائخ، دانشور، محققین اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق رواں سال مقابلۂ مقالاتِ سیرت کا موضوع ’نسل نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘ مقرر کیا گیا تھا۔ موضوع پر بہترین مقالات پیش کرنے والوں میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ کانفرنس کے موقع پر جید علما اور سکالرز سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور سماجی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیرت النبی ﷺ نوجوان نسل کے لیے کردار سازی اور مثبت طرز زندگی اپنانے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے فروغ کے لیے ملک گیر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج 11 ربیع الاول کو محفلِ نعت رسولِ مقبول ﷺ منعقد ہوگی، جبکہ قومی سیرت النبی ﷺ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز، محافلِ نعت اور تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ قرآن و سیرت نمائش، سیرت کے مقابلوں اور دیگر علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے ذریعے سیرت النبی ﷺ کا مستند اور مثبت پیغام عام کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا فروغ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.