شہر اقتدار میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، کیا حکومت اور اپوزیشن قریب آ رہے ہیں؟

اسلام آباد میں سیاسی رابطوں میں اچانک تیزی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ نئے سیاسی رابطوں کی بحث چھیڑ دی ہے۔ عمران خان کی صحت اور اسپتال منتقلی کے معاملے کے ساتھ ایک ہی روز اہم سیاسی ملاقاتوں اور بیانات نے شہر اقتدار کے بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے کو نمایاں کردیا ہے۔

ایک طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، جب کہ ان ملاقاتوں کے بعد سامنے آنے والے بیانات نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا۔

ان تمام سرگرمیوں کے فوری پس منظر میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا معاملہ بھی موجود ہے، تاہم ملاقاتوں میں پارلیمانی امور، قانون سازی، انتخابی اصلاحات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ہونے والی ملاقات میں پارلیمانی امور، ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

Share On Social Media

KARACHI

پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس

Read More

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم

Read More

سمندر میں کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ متاثر ہوگا؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.