وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کردیا

گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر گوگل حکام نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک میں اپنے پروگرام مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، مسٹر ولسن وائٹ، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسن وائٹ کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی شریک تھیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے مختلف اقدامات بھی حتمی مراحل میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجودگی کے بعد گوگل اپنے مؤثر پروگراموں کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں گوگل کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

اس موقع پر گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے کہا کہ گوگل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے اور پاکستان میں اپنے پروگراموں کو مزید وسیع کرنے کا خواہشمند ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.