ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت نے عملی کردار ادا کیا، جہاں ایک جدید سافٹ ویئر نے حملوں کی منصوبہ بندی سے لے کر اہداف کی نشاندہی تک کے مراحل انتہائی تیزی سے مکمل کیے۔

رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے دوران استعمال ہونے والے ’ماون اسمارٹ سسٹم‘ نے نہ صرف ہزاروں ممکنہ اہداف کی نشاندہی کی بلکہ جنگی فیصلوں کے روایتی طریقہ کار کو بھی بدل کر رکھ دیا، جہاں انسانی تجزیہ کاروں کو کئی دن لگنے والا کام چند منٹوں میں مکمل ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پلانٹیر ٹیکنالوجیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے جنگی صلاحیتوں میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے، جس کا اندازہ دشمنوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کو کمپنی کے لیے ایک بڑی حمایت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت، جو پہلے عام استعمال جیسے ای میل لکھنے تک محدود تھی، اب براہِ راست جنگی حکمت عملی اور فیصلوں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایران جنگ کو پہلی ایسی بڑی جنگ قرار دیا جا رہا ہے جہاں اے آئی نے حقیقی وقت میں فوجی کارروائیوں کی رہنمائی کی۔۔

رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو تہران پر بمباری سے قبل پینٹاگون کی ہدایت پر ایک سافٹ ویئر نے سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے امریکی کمانڈرز کے لیے ایک ہزار سے زائد ممکنہ حملوں کے آپشنز تیار کیے۔ یہ عمل جس میں عام طور پر کئی دن لگ سکتے تھے، چند منٹوں میں مکمل ہو گیا، تاہم حملوں پر عملدرآمد انسانی اہلکاروں نے ہی کیا۔

یہ نظام دراصل پلانٹیر کا تیار کردہ ماون اسمارٹ سسٹم ہے، جو ’کلاوڈ اے آئی‘ پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والے ادارے ’اینتھروپک‘ نے تیار کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’کلاڈ‘ نامی اے آئی کو اس سے قبل انسداد دہشت گردی اور وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے وقت بھی استعمال کیا جا چکا ہے، تاہم بڑے پیمانے پر جنگی کارروائی میں اس کا یہ پہلا استعمال ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی حکومت نے ماون اور کلاڈ کے امتزاج کو اس حد تک ترقی دی کہ یہ اب امریکی فوج کی مختلف شاخوں میں روزمرہ استعمال ہونے والا نظام بن چکا ہے۔۔

امریکی فوجی آپریشنز کے سربراہ ریئر ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق اے آئی پلیٹ فارمز افسران کو چند سیکنڈز میں بڑے پیمانے پر معلومات کا تجزیہ فراہم کرتے ہیں، جس سے تیز اور بہتر فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔

ماون اسمارٹ سسٹم دراصل ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹیکنالوجی ہے جس کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی۔ یہ نظام ڈرونز، سیٹلائٹ سینسرز اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا کو یکجا کر کے میدان جنگ میں اہداف کی شناخت، ٹریکنگ اور درجہ بندی کرتا ہے، اور ہدف کی نشاندہی کے وقت کو گھنٹوں سے کم کر کے ایک منٹ سے بھی کم کر دیتا ہے۔

یہ سسٹم پیش گوئی پر مبنی لاجسٹکس میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، جس سے کمانڈرز کو پہلے سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کہاں وسائل کی کمی ہو سکتی ہے اور کب فوجی طاقت استعمال کرنا بہتر ہوگا۔۔

نومبر 2025 میں اینتھروپک اور پلانٹیر کے درمیان شراکت داری کے بعد ’کلاڈ‘ کو ماون پلیٹ فارم میں شامل کیا گیا، جس کا کام ڈیٹا کو سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنا اور تجزیہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم بعد ازاں اختلافات سامنے آئے اور پینٹاگون نے اعلان کیا کہ وہ اس اے آئی کو مرحلہ وار نظام سے الگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ ماہ پینٹاگون نے ماون کو باضابطہ طور پر ’پروگرام آف ریکارڈ‘ کا درجہ دے دیا ہے، جس سے اس کے طویل المدتی استعمال کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ایران مہم میں اے آئی کے استعمال پر شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے سسٹمز فیصلوں کی تصدیق کے لیے کم وقت دیتے ہیں، جس سے غلط اہداف کو نشانہ بنانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

امریکی کانگریس میں بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، خاص طور پر اس رپورٹ کے بعد جس میں ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر حملے میں 168 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔

پلانٹیر ٹیکنالوجیز کا سافٹ ویئر اب پینٹاگون کے نظام کا اہم حصہ بن چکا ہے اور کمپنی نے حکومتی معاہدوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جن میں گزشتہ سال امریکی فوج کے ساتھ اربوں ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کی مارکیٹ ویلیو سینکڑوں ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

عوام دوست مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گہماگہمی عروج پر

عوام ددوست منڈی نادرن بائی پاس پر گہماگہمی تیز، مارشلینگ ایریا کے آغاز کا سن

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.