دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام ” میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے 79 واں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس میں سعادت حافظ عزیر احمد کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت حافظ محمد طلحہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عامر نثار اعوان نے کہا کہ 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے

جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ اور امنگ دیتا ہے فورم کے چیئرمین ڈاکٹر منشاء طاہر اور صدر غلام مصطفی خان نے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ثابت قدمی اور ایک اجتماعی لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تقریب میں پاکستان سے آئی گلوکارہ گلناز بانو نے ملی اور قومی نغمے پیش کر کے تقریب کو پرجوش بنا دیا جبکہ مقامی گلوکاروں خالد صدیقی اور نعیم نیازی نے ملی نغمے گا کر اور بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا تقریب میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا جس میں درست جوابات دینے والے خوش نصیبوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا تقریب میں رانا ذوالقرنین ، نوید قیصر ، قیصر محمود ، نسیم حسن وٹو ، چوہدری ندیم ذوالفقار ، ندیم اختر چوہدری ، سید مزمل شاہ ، مس عائشہ حسیب اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی پاکستان پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب کے میزبان اور صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم غلام مصطفی خان نے اپنے تمام سپانسرز اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم آئندہ بھی اپنے تہواروں کو اسی طرح مناتا رہے گا تقریب کے آخر میں پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی!!!!

Share On Social Media

KARACHI

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.