سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

الریاض ( عابد شمعون چاند ) سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سفارتی افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کر کے وطن سے اپنی والہانہ محبت کا بھر پور انداز میں اظہار کیا

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کی دھن پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی خوشی مناتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان ایک عظیم مملکت ہے، جسے ہم سب نے مل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تقریب کے آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئی !!!!

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کی امیر حافظ نعیم الرحمان سے منسوب خبروں کی تردید

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ان رپورٹس

Read More

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے

Read More

TECHNOLOGY

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے دنیا کو لاحق بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بد نیتی پر مبنی

Read More

چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.