گزشتہ سال کس ملک کے زائرین نے سب سے زیادہ عمرے کیے؟

سعودی وژن 2030 کے بنیادی فریم ورک کے تحت جاری کردہ ’پلگرم ایکسپیرینس پروگرام‘ (پی ای پی) کی سالانہ رپورٹ 2025 منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ سال 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جن میں سب سے زیادہ مصری جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عمرہ زائرین تھے۔

”عزت اور اثرات“ کے عنوان سے جاری کردہ اس رپورٹ میں حج اور عمرہ زائرین سمیت حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی بے مثال ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے مطابق، پی ای پی پروگرام زائرین کے سفر کو ان کی روانگی کے منصوبے سے لے کر اپنے وطن واپسی تک زیادہ سے زیادہ آرام دہ، بابرکت اور یادگار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران 60 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے 87 مختلف منصوبوں اور اقدامات پر کام کیا گیا اور ان تمام اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

گزشتہ سال کی کارکردگی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے مقابلے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 114 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2025 میں عمرہ زائرین کی ریکارڈ تعداد رہی، جہاں 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ پر حاضری دی۔

اس ضمن میں عمرہ ویزوں پر آنے والے زائرین میں پاکستان، انڈونیشیا اور مصر سرفہرست رہے، اور سال بھر میں مجموعی طور پر 15.03 ملین ویزے جاری کیے گئے جن میں 83 فیصد ویزے صرف عمرہ کی غرض سے دیے گئے۔

رپورٹ کی روشنی میں حج زائرین کے اطمینان کی شرح 91 فیصد اور عمرہ زائرین کی شرح 94 فیصد درج کی گئی، جو وژن 2030 کے مقررہ اہداف سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دینی اور ثقافتی آگاہی کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی اور مذہبی سائٹس کی تعداد بڑھا کر 87 کر دی گئی ہے جہاں 55 ملین سے زائد دورے کیے گئے تاکہ زائرین کا اسلامی تاریخ سے گہرا تعلق قائم ہو سکے۔

عوامی خدمات اور برادری کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ 2025 میں 1 لاکھ 84 ہزار 569 مرد اور خواتین رضا کاروں نے زائرینِ حرمین کی خدمت کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

عالمی درجہ بندی میں بھی اس کے بہترین اثرات دیکھنے کو ملے ہیں جہاں عالمی سیاحت اور زائرین کی آمد کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں میں مکہ مکرمہ پانچویں اور مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ یہ تمام تر اصلاحات سعودی وژن 2030 کے خوابوں کو تعبیر دینے کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین اور اس کے زائرین کی خدمت کے لیے مملکت کے تاریخی اور مذہبی کردار کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.