کھانے کے اوقات محدود رکھنے سے بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہونے کا خطرہ گھٹ سکتا ہے. تحقیق میں انکشاف

ایک نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کھانے پینے کو روزانہ تقریباً 9 گھنٹے کے مخصوص دورانیے تک محدود رکھا جائے اور سونے سے چند گھنٹے پہلے کھانے سے گریز کیا جائے تو بڑھاپے میں یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق، جس میں موٹاپے کا شکار معمر خواتین کو شامل کیا گیا، سے پتا چلا کہ جن خواتین نے مقررہ وقت کے اندر کھانا کھایا، ان کی ذہنی کارکردگی میں بہتری کے آثار دیکھے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ابتدائی نوعیت کی تحقیق ہے، تاہم اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

امریکا کی روٹجرز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی غذائی ماہر پروفیسر سو شیپس کے مطابق وزن میں کمی خود بھی بڑھاپے میں دماغی صلاحیتوں کے زوال کی رفتار کو سست کر سکتی ہے، تاہم کھانے کے اوقات کو محدود رکھنے سے اس کے مزید مثبت اثرات سامنے آ سکتے ہیں، خاص طور پر اگر رات کو سونے سے کئی گھنٹے پہلے کھانا بند کر دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری (ڈیمنشیا) تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ برطانیہ میں یہ اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، جبکہ عالمی سطح پر ہر سال تقریباً 20 لاکھ افراد اس بیماری سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق عمر اور جینیاتی عوامل پر تو قابو نہیں پایا جا سکتا، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا، ورزش اور کھانے کے مناسب اوقات اختیار کرکے ڈیمنشیا کے تقریباً نصف کیسز سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

محققین اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صرف کیا کھایا جائے ہی نہیں بلکہ کب کھایا جائے بھی دماغی صحت کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق کھانے کے اوقات جسم کے میٹابولزم اور سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں، جو دماغی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ برطانیہ، امریکا اور کئی دیگر ممالک میں لوگ عموماً 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک وقفے وقفے سے کھاتے رہتے ہیں، جبکہ رات کے دوران کھانے سے پرہیز کا دورانیہ نسبتاً کم ہوتا ہے، جسے بہتر بنانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے  میٹا کی ملکیت والے واٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.