ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ متعدد تعطیلات لے کر آ رہا ہے۔ کیلنڈر کے مطابق اس ماہ 2 وفاقی سرکاری تعطیلات متوقع ہیں جب کہ ہفتہ اور اتوار کی 10 چھٹیوں کو ملا کر بعض شہریوں کو مجموعی طور پر 12 تعطیلات مل سکتی ہیں۔

سال 2026 کے کیلنڈر اور وفاقی حکومت کی جانب سے طے شدہ سرکاری تعطیلات کے مطابق اگست کے دوران دو عام تعطیلات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ مہینے میں آنے والے پانچ ہفتہ اور پانچ اتوار ملا کر مجموعی طور پر 10 ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی۔

وہ سرکاری اور نجی ادارے جہاں ہفتہ اور اتوار دونوں روز تعطیل ہوتی ہے، وہاں ملازمین کو اگست میں مجموعی طور پر 12 چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ تاہم جن اداروں میں صرف اتوار کی چھٹی ہوتی ہے وہاں ملازمین کو پانچ اتوار اور دو سرکاری تعطیلات سمیت مجموعی طور پر 7 چھٹیاں ملیں گی۔

رواں سال 14 اگست یعنی ’یومِ آزادی‘ جمعے کے روز منایا جائے گا، جس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ چونکہ اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار بھی آئیں گے، اس لیے ایسے ملازمین اور طلبہ جنہیں ہفتہ اور اتوار دونوں روز چھٹی ہوتی ہے، انہیں 14، 15 اور 16 اگست کو مسلسل تین چھٹیوں کی صورت میں طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔

دوسری متوقع سرکاری تعطیل عید میلاد النبیﷺ کی ہے جو ہجری کیلنڈر کے مطابق 25 اگست کو متوقع ہے۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اسلامی مہینوں کی تاریخیں چوں کہ رویتِ ہلال پر منحصر ہوتی ہیں اس لیے اگر یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوئی تو 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔ اس صورت میں عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تعطیل بدھ کو ہوگی۔

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد 13 اگست کی شام کو کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.