انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے مسلسل تحقیق کر رہے ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دماغ میں ایسی معلومات بھی موجود رہ سکتی ہیں جنہیں اس وقت انسان سرے سے دیکھ ہی نہیں رہا […]
مخصوص غذائیں گھٹنوں کے جوڑوں کی بیماری کا خطرہ کم کرسکتی ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ متوازن غذا، خصوصاً فائبر، ثابت اناج اور خمیر شدہ دودھ سے بنی اشیا کا استعمال گھٹنوں کے جوڑوں کی بیماری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 98 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق میں غذائی عادات اور […]
بائننس نے 23 ارب 80 کروڑ ڈالر کے کرپٹو اثاثے کیوں منجمد کیے؟

بائننس نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں قریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمپنی کے ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کے باعث حملہ آور کو نظام تک رسائی ملی اور غیر مجاز طور پر رقوم منتقل […]
پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنا ہے۔ پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ […]
امریکی ناکا بندی کے باوجود ایران کا میزائل اور ڈرون پروگرام کیسے چل رہا ہے؟

’رائٹرز‘ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران امریکی پابندیوں اور بحری ناکا بندی کے باوجود میزائل اور ڈرون پروگرام کے لیے درکار پرزے اور دیگر سامان خفیہ مالی و تجارتی نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کرتا رہا۔ تحقیق کے مطابق، فروری میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد […]
ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر امریکا سے مذاکرات ممکن نہیں: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا واحد راستہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 شرائط کو تسلیم کرنا ہے، ان شرائط کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ […]
کاروباری افراد کے لیے آسانیاں: اسٹیٹ بینک کا ایس ایم ای قرضوں کے لیے آن لائن پورٹل، اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن بینک فنانسنگ کا عمل آسان بناتے ہوئے نیا ڈیجیٹل پورٹل ‘SMEConnect’ متعارف کرا دیا ہے۔ یکم نومبر 2026ء سے ایس ایم ای فنانسنگ کی تمام درخواستیں صرف اسی پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی، جس […]
‘مال ملنا بند ہوجائے تو ریاست بُری ہوجاتی ہے’: محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے حالیہ بیانات کو نامناسب قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے تھے لیکن ان بیانات کے بعد اب احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ محسن نقوی […]