پاکستان کینیڈا تعلقات میں نئی پیش رفت: کینیڈین وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورۂ پر آج پاکستان پہنچیں گی

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر آج (20 جولائی) پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔ اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط (پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹس) اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی دونوں ممالک کے مؤقف اور آرا کا تبادلہ کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوستانہ دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط ہیں۔ کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی بھی ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کا مظہر ہے کہ باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے

Read More

پورے ملک کے لیے ‘چیٹ جی پی ٹی پلس’ مفت کرنے کا اعلان

یورپی ملک مالٹا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.