گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کی مدد سے فون کا ڈیٹا کلاؤڈ کے بغیر براہِ راست ونڈوز پی سی پر خودکار طور پر بیک اپ ہو سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیک اپ وائی فائی کے ذریعے اس وقت ہوگا جب اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز کمپیوٹر ایک ہی نیٹ ورک سے منسلک ہوں۔

گوگل پلے سروسز کے تازہ ترین ورژن میں اس آنے والے فیچر سے متعلق ایک خفیہ معلوماتی صفحہ دریافت ہوا ہے، جس سے اس منصوبے کا اشارہ ملتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے ونڈوز کمپیوٹر پر کوئیک شیئر ایپ میں جا کر اسے فعال کرنا ہوگا جبکہ فون اور کمپیوٹر دونوں پر ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ اِن ہونا بھی ضروری ہوگا۔

صارفین اپنی پسند کی تصاویر اور ویڈیوز منتخب کر سکیں گے جن کا خودکار بیک اپ کمپیوٹر پر محفوظ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں سام سنگ فونز کو فی الحال شامل نہیں کیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سام سنگ کی اپنی اسمارٹ سوئچ ایپ ہے جو پہلے ہی بیک اپ کی متعدد سہولیات فراہم کرتی ہے۔ البتہ، اس میں خودکار بیک اپ کا فیچر موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے علاوہ غالب امکان ہے کہ یہ نیا فیچر دیگر تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہوگا۔ تاہم، گوگل کی جانب سے اس بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.