بیرون ملک پاکستانیوں کی  جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 26-2025 کے دوران وطن بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو اس سے پہلے مالی سال کے 38.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کے دوران 3.475 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔ اگرچہ یہ رقم مئی کے مقابلے میں 18 فیصد کم رہی، تاہم جون 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافے کی اہم وجوہات میں روپے کی قدر میں استحکام، حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کے باعث رقوم کی بینکاری ذرائع سے منتقلی، اور خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی تعداد شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک اور دیگر خطوں سے آنے والی ترسیلات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرائی گئی اسکیموں نے بھی سال بھر مثبت کردار ادا کیا۔

ماہرین کے مطابق ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دیا، تجارتی خسارے کے دباؤ کو کم کیا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سال قبل تقریباً 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جس سے روپے کی قدر میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ترسیلاتِ زر کا ہدف 44 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے کی صورتحال اور ترسیلات کی حوصلہ افزائی سے متعلق بعض اسکیموں کے خاتمے جیسے عوامل اس ہدف کے حصول پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے کو بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملکی معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی شعبے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.