مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ  کی 59ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

برسی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے تحریکِ پاکستان اور قومی تعمیر میں مادرِ ملت کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن تھیں، تاہم انہوں نے اپنی زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق، تحریکِ آزادی اور بعد ازاں پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔

تحریکِ پاکستان کے دوران انہوں نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا اور برصغیر کی مسلم خواتین کو آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متحرک کیا۔ ان کی انہی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں قوم نے انہیں ’’مادرِ ملت‘‘ کا خطاب دیا۔

قیامِ پاکستان کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناحؒ نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی۔ انہیں پاکستان کی تاریخ کی بااثر ترین خواتین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ انہیں مزارِ قائد کے احاطے میں اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

آج مادرِ ملت کی برسی کے موقع پر مختلف تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور تعزیتی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں قوم مادرِ ملت کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

چاہتا ہوں شہباز شریف 5 سال مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم بنیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ

Read More

خالد مقبول صدیقی کا نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی

Read More

TECHNOLOGY

اسٹار لنک کے مقابلے میں مکیش امبانی کا بڑا منصوبہ، ریلائنس 1,600 سیٹلائٹس پر مشتمل براڈبینڈ نیٹ ورک قائم کرے گی

بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز ایلون مسک کے

Read More

پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوگا

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن، پہلا پاکستانی خلا باز 25

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.