گروپ کیپٹن عاصم طارق شہادت کیس؛ ملزم سعد عباسی شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پولیس نے ملزم سعد عباسی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شناخت پریڈ مکمل ہونے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور ملزم کو 20 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

دوران سماعت، تفتیشی افسر نے کہا ملزم سعد عباسی کو شناخت پریڈ پر بھیجنا ہے۔ پراسیکیوٹر رانا نوید نے کہا کہ کیس میں دو چشم دید گواہ بھی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

TECHNOLOGY

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم

Read More

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.