قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل اور سٹاف نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم دبئی کا دورہ کیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر سٹاف محمد صالح، نعمان اکرم، علی زیب، عمران شاہد اور جنید مرتضیٰ نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم دبئی کا دورہ کیا- اس موقع پر وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ قونصلیٹ سے آئے مہمانوں کا پھولوں اور گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں اپنے آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا-


قونصلیٹ سٹاف سے ملاقات کے دوران وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر نے بتایا کہ ہم پاکستان ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے درمیان ٹورازم کو فروغ دے رہے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کی توجہ پاکستان کی سیاحت کی طرف مبذول کروا رہے ہیں- اس سلسلہ میں ہم نے حال ہی میں انڈونیشیا کا دورہ کر کے وہاں کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور سیاحتی اداروں سے سیاحتی معاہدے کئے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لوگوں کی پاکستان میں سیاحت کی دل چسپی بڑھے گی-
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے سیاحت کے فروغ کے لئے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی کوششوں کوسراہا اور کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر کو خراج تحسین پیش کیا-

Share On Social Media

KARACHI

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.