شاہد آفریدی کا اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک کا دورہ کیا اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی۔

شاہد آفریدی یہ دورہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر کیا جہاں انہیں عالمی ادارے کے مختلف شعبہ جات اور اس کے عملی کام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انہیں بریفنگ دی گئی کہ اقوامِ متحدہ کس طرح بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ، پائیدار ترقی کے اہداف اور رکن ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار احمد نے شاہد آفریدی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ، آل راؤنڈ کارکردگی اور یادگار پرفارمنسز کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نام روشن کیا۔

سفیر نے شاہد آفریدی کی فلاحی اور انسانی خدمت کی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی سماجی بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشیں معاشرے کے محروم طبقات کے لیے امید اور سہارا ثابت ہوئی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ ایک مؤثر سپورٹس ڈپلومیسی کا ذریعہ بھی ہیں جو مختلف ممالک اور اقوام کے درمیان فاصلے کم کر کے باہمی احترام، مکالمے اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ سفیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان عالمی امن، سفارتی روابط اور کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے دورے اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سفارت کاری اور کھیل مل کر دنیا میں امن اور بہتر تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں سفیر عاصم افتخار احمد نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون، مشن کے افسران اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

Share On Social Media

KARACHI

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

پینٹاگون کی اے آئی جنگی نظاموں میں بڑھتی دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

جدید جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی کے ساتھ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.