امریکا کی نیت اور ایران کے حقوق کے احترام کو پرکھنے کیلیے معاہدہ کیا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے جس میں قومی مفادات کے تحفظ کی شقوں میں رہبرِ معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا امریکا واقعی ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے سنجیدہ ہے بھی یا نہیں۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر پزیشکیان نے کہا کہ معاہدے کے متن پر طویل اور تفصیلی مشاورت کے بعد ایرانی پارلیمنٹ (مجلسِ شورائے اسلامی) کے تقریباً تمام ارکان نے حمایت کی تاکہ عملی طور پر امریکا کے رویّے اور عزم کا امتحان لیا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی تیاری کے دوران ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق شقوں کی شمولیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ایران کے بنیادی مفادات اور خودمختاری کو دستاویز کا مرکزی حصہ بنایا گیا۔

ایرانی صدر پزیشکیان کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت کئی ماہ کے مسلسل رابطوں، سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کا نتیجہ ہے۔ یہ دستاویز جنگ کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات کے آغاز کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے خود کو ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار کر رکھا ہے اور کسی بھی نتیجے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور منصفانہ عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ دستاویز ایران کے لیے باعثِ فخر معاہدہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر نے اپنے حالیہ بیانات اور قومی کانفرنسوں سے خطاب میں معاہدے کو خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعض حصوں پر محدود نوعیت کے اختلافات موجود تھے تاہم انھیں حل کرلیا گیا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاہدے کا مقصد ایران کے پرامن جوہری پروگرام، اقتصادی مفادات اور قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے بنیادی حقوق یا خودمختاری کو متاثر کرے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوگیا جس پر دستخط آنے والے جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں ایک باوقار تقریب میں ہوں گے اور اسی روز سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.