مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جہاں روحانی ماحول میں عبادت اور لبیک کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جبکہ پیر کی شب تمام عازمین منیٰ میں قیام کریں گے۔

اس کے بعد منگل 9 ذی الحج کو حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے منیٰ سے عرفات روانگی ہوگی

دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور اطراف میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ہوا میں نمی تقریباً 40 فیصد رہنے اور بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری دھوپ سے بچیں زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں بڑی تعداد فضائی راستے سے مکہ پہنچی ہے۔

ادھر مقدس مقامات پر عازمین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سایہ دار جگہوں، کولنگ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ شامل ہے تاکہ عبادات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.