پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے ہوگئے، وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ چینی کمپنیاں اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کریں، کراچی میں خصوصی اکنامک زون میں انہیں تمام تر سہولیات دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔

چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی، خصوصی اقتصادی زونز، کانکنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضے اور امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری، مہارت اور مشترکہ ترقی درکار ہے، جبکہ اربوں ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قائم خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی سہولیات، ون ونڈو آپریشن اور طویل مدتی لیز پر زمین فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اب تک ہونے والی پانچ بزنس ٹو بزنس کانفرنسوں میں 20 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی 200 سے زیادہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں، جن میں سے 30 فیصد عملی معاہدوں میں تبدیل ہو چکے ہیں

کانفرنس کے دوران ہاولو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کے درمیان کھاد کی پیداوار سے متعلق 1.12 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، جبکہ آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی اور آر آئی سی کے درمیان ایگرو کیمیکل، زرعی مشینری اور ملتان میں ریجنل آفس کے قیام سے متعلق 10 کروڑ ڈالر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین ہر سال تقریباً 100 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کرتا ہے جبکہ اس میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے اگر جدید زرعی طریقوں، اعلیٰ معیار کے بیج اور مشینی کاشت کاری کو فروغ دیا جائے تو آئندہ پانچ سے سات برس میں پاکستان چین کو 10 ارب ڈالر تک زرعی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.