امریکا  کا گرین کارڈ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے حصول سے متعلق ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت امریکا میں موجود بیشتر غیرملکیوں کو درخواست کے لیے ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک امریکی قونصل خانوں سے رجوع کرنا ہوگا۔ ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے خاندانوں کی طویل علیحدگی اور ویزا تاخیر کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

امریکی شہریت و امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے جمعے کے روز ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت امریکا میں موجود بیشتر غیرملکی اب مستقل رہائش (گرین کارڈ) کے لیے ملک کے اندر درخواست نہیں دے سکیں گے بلکہ انہیں بیرونِ ملک جا کر امیگرنٹ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

پالیسی میمورنڈم کے مطابق امریکا میں عارضی ویزوں پر موجود افراد، جن میں طلبہ، سیاح اور عارضی کارکن شامل ہیں، اب عمومی طور پر گرین کارڈ کے لیے’قونصلر پراسیسنگ‘کے ذریعے درخواست دینے کے پابند ہوں گے، جس کی نگرانی امریکی محکمہ خارجہ کرے گا۔

یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وسیع تر پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد قانونی اور غیرقانونی دونوں طرح کی امیگریشن کو مزید سخت بنانا ہے۔

یو ایس سی آئی ایس کے مطابق امریکا کے اندر رہتے ہوئے’ایڈجسٹمنٹ آف اسٹیٹس‘ کی سہولت اب صرف ’غیرمعمولی حالات‘ میں اور ہر کیس کی انفرادی بنیاد پر دی جائے گی۔

ادارے کے ترجمان زیک کاہلر نے میمو کے ساتھ جاری بیان میں کہا، ’ہم قانون کے اصل مقصد کی طرف واپس جا رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غیرملکی امریکی امیگریشن نظام کو درست طریقے سے استعمال کریں۔‘

میمورنڈم میں امیگریشن افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ جائزہ لیں کہ آیا درخواست گزار کا طرزِ عمل اس ویزا یا پیرول کی شرائط سے ’متصادم‘ تو نہیں جس کے تحت وہ امریکا میں داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اس پالیسی کے باعث خاندان طویل عرصے تک جدا رہ سکتے ہیں کیونکہ بیرونِ ملک بھیجے جانے والے درخواست گزاروں کو امریکی قونصل خانوں میں ویزا کے طویل انتظار اور بیک لاگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس اور امیگریشن حقوق کے کارکنوں کے مطابق اس نئی پالیسی سے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے افراد اور ایسے درخواست گزار بھی متاثر ہو سکتے ہیں جن کے بچے امریکا میں پیدا ہوئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.