فلوٹیلا کے کارکنان پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی ویڈیو، یورپین ممالک اور کینیڈا کا سخت ردِ عمل

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’صمود فلوٹیلا‘ کے کارکنوں کی اسرائیلی حکام کے ہاتھوں حراست اور مبینہ ناروا سلوک سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ اٹلی، ترکیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، جرمنی، سپین اور بیلجیئم سیمت دیگر ممالک نے واقعے کو انسانی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی اور باضابطہ وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

صمود فلوٹیلا سے وابستہ کارکنان کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست اور ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صورتِ حال مزید حساس ہو گئی جب اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عبرانی زبان میں کیپشن لکھا کہ ’ہم دہشت گردی کے حامیوں کے ساتھ اسی طرح پیش آتے ہیں۔‘

ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں وہ افراد دکھائے گئے ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب جانے والے امدادی مشن کے دوران حراست میں لیا تھا۔

اس واقعے پر اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون سار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل نے ریاست کو نقصان پہنچایا ہے اور مختلف اداروں کی پیشہ ورانہ کوششوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایتامار بن گویر کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فوج (آئی ڈی ایف)، وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کی وسیع کوششیں اس شرمناک کارکردگی کی نذر ہو گئیں۔

گیدعون سار نے اپنے بیان میں بن گویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، تم اسرائیل کا چہرہ نہیں ہو۔‘ ویڈیو ظاہر ہونے اور اس پر ہونے والے سیاسی ردعمل کے بعد اسرائیلی حکومت کے اندر مختلف بیانیوں نے اس معاملے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔

ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بیان جاری کیا جس میں بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے غزہ فلوٹیلا کے کارکنان کو ملک بدر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

TECHNOLOGY

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ’اسکائی 47 قراقرم ون‘ کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.