امریکا اور ایران کشیدگی، سعودی عرب نے پاکستان کو اہم ثالث قرار دیدیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا فوری جواب دے۔

سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر منگل کو متوقع فوجی حملہ مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ اب سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سفارت کاری کو موقع دینے کے اقدام کو سراہتا ہے تاکہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے قابل قبول معاہدہ طے کیا جاسکے۔

سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ریاض کو امید ہے کہ ایران کشیدگی کے خطرناک نتائج سے بچنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا اور جامع معاہدے کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا فوری جواب دے گا تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

پاکستان گزشتہ چند ماہ سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اپریل میں اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا تاہم اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوسکی۔

فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستانی حکام ایران اور امریکا کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات اور امن تجاویز پہنچا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو 5 دنوں میں دوسری مرتبہ تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ خطے کی تازہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اگرچہ 8 اپریل سے امریکا اور ایران کے درمیان ایک نازک جنگ بندی برقرار ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، اختلافات خاص طور پر ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر برقرار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ انتباہ بھی سامنے آیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا چند روز میں ایران پر دوبارہ حملے شروع کرسکتا ہے، جس کے بعد واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کے نتیجے میں وسیع علاقائی جنگ بھڑک سکتی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اگر ایران کے خلاف جارحیت دہرائی گئی تو متوقع علاقائی جنگ اس مرتبہ خطے سے کہیں آگے تک پھیل جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

پاشا کے سینیئر نائب چیئرمین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.