شہزادی ڈیانا سے شہزادہ ہیری تک، جب شاہی رازوں سے پردہ اٹھنے پر دنیا حیران رہ گئی

برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ سے عوامی زندگی میں انتہائی باوقار، رسمی اور نجی رہنے کی روایت برقرار رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کی عوامی مصروفیات کو سخت نگرانی میں رکھا جاتا ہے اور ان کے باضابطہ بیانات ہمیشہ نپے تلے ہوتے ہیں، جبکہ ذاتی معاملات کو عام طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے۔

 تاریخ میں کچھ ایسے مواقع بھی آئے ہیں جب شاہی خاندان کے ارکان کے انٹرویوز نے روایتی خاموشی کو توڑ کر دنیا بھر میں تنازعات کو جنم دیا اور بادشاہت کو مشکل ترین دور میں دھکیل دیا۔

اس سلسلے کا پہلا بڑا دھماکا مارچ 2021 میں ہوا، جب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مشہور امریکی میزبان اوپرا ونفرے کو ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں جوڑے نے شاہی فرائض سے دستبرداری کی وجوہات بتانے کے ساتھ ساتھ شاہی محل کے اندر نسل پرستی اور ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

 اسی طرح نومبر 2019 میں شہزادہ اینڈریو کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو شاہی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی اور عوامی ناکامی ثابت ہوا، جس میں بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی صفائی دینے کی ناکام کوشش کے بعد انہیں عوامی زندگی سے فوری طور پر پیچھے ہٹنا پڑا۔

دوسری جانب موجودہ بادشاہ کنگ چارلس سوم نے بھی ماضی میں (بطور پرنس آف ویلز) ایک دستاویزی فلم کے دوران لیڈی ڈیانا کے ساتھ تعلقات میں بے وفائی کا اعتراف کر کے سرخیاں بٹوریں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈیانا کے ساتھ وفادار رہے، تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ’وہ وفادار رہے، جب تک کہ معاملات بالکل ہی خراب نہیں ہو گئے‘۔

مزید برآں، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے سال 2017 میں اپنی والدہ کی 20 ویں برسی کے موقع پر جذباتی انٹرویوز دیے، اور واضح کیا کہ یہ پہلا اور آخری موقع ہے جب وہ اس موضوع پر اتنی کھل کر بات کررہے ہیں۔

برطانوی شاہی تاریخ کا سب سے بڑا اور یادگار دھماکا 20 نومبر 1995 کو ہوا، جب شہزادی ڈیانا نے بی بی سی کے پروگرام ’پینوراما‘ میں ایک انٹرویو دیا۔ اس 54 منٹ کی گفتگو میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے وہ مشہورِ زمانہ جملہ کہا کہ ’ہماری اس شادی میں تین لوگ شامل تھے‘، جس نے شاہی محل کا روایتی پردہ چاک کر دیا۔

اس انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان کا وہ محتاط اور محفوظ امیج ہمیشہ کے لیے بدل گیا جو صدیوں سے قائم تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.