ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، معاہدہ نہ کرنے پر جو ہوگا تہران اچھی طرح جانتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ وہ جانتے ہیں کہ کیا ہوگا، ہم ایران کے جواب کا چند روز تک انتظار کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران بری طرح شکست کھا چکا ہے، اور اس وقت ہماری جن لوگوں سے بات ہو رہی ہے وہ بہت ذہین ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ لوگوں کی ہلاکت سے بہتر ہے کہ معاہدے کے لیے چند روز انتظار کرلیا جائے، اور ہم انتظار کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ معاہدہ کرنے تک ایران کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو یہ سب کے لیے اچھا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران معاہدہ کرلیتا ہے تو یہ سب کے لیے اچھا ہوگا، تیل کی قیمت بہت زیادہ گرنے والی ہے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوتی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کو ایک اچھے معاہدے کی پیشکش کی ہے، ایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ چینی صدر سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، شی جن پنگ اچھے آدمی ہیں۔

2 روز قبل صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم ایران پر حملہ کرنے والے تھے تاہم سعودی عرب سمیت کچھ اہم ممالک نے رابطہ کرکے ہمیں قائل کیا کہ فی الحال حملہ روک دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی جو اب تک برقرار ہے۔ اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.