عید الاضحیٰ اسپیشل: اس عید پر بنائیں خاص ‘مٹکا گوشت’

عیدالضحیٰ کے موقع پر روایتی پکوان جیسے بریانی، قورمہ اور کڑھائی تو ہر گھر میں بنتے ہی ہیں، لیکن اگر آپ اس عید پر روایتی کھانوں سے ہٹ کر کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جس کی خوشبو دورتک پھیل جائے، تو یہ خاص مٹکا گوشت ریسیپی آپ ہی کے لیے ہے۔

مٹی کے برتن میں پکا ہوا گوشت اپنے منفرد ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے دسترخوان کو چار چاند لگا سکتا ہے۔ یہ طریقہ جہاں آپ کا وقت بچائے گا، وہاں مہمانوں کو مٹی کے برتن کا اصل روایتی ذائقہ بھی دے گا۔

اجزاء

بکرے یا گائے کا گوشت: ڈیڑھ کلو

سرسوں کا تیل: ایک تہائی کپ

زیتون کا تیل (ایکسٹرا ورجن): ایک تہائی کپ

پیاز: ایک عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

ادرک اور لہسن: ایک انچ ادرک اور 12 جوے لہسن (چوپ کیے ہوئے)

ادرک لہسن کا پیسٹ: 3 کھانے کے چمچ

ٹماٹر: 4 عدد (کٹے ہوئے)

ٹماٹر کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

دہی: 3 کھانے کے چمچ

ہری مرچیں: 4 عدد (کٹی ہوئی)

خشک لمبی لال مرچیں: 4 عدد

ثابت گرم مصالحہ: 4 سبز الائچی، 3 بڑی کالی الائچی، 5 لونگ، 5 ثابت کالی مرچ، 1 دارچینی کا ٹکڑا، 1 جاوتری کا ٹکڑا

لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

زیرہ پاؤڈر؛ 1 چائے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

نمک: حسبِ ذائقہ

تازہ لیموں کا رس اورباریک کٹا ہرا دھنیا: سجاوٹ کے لیے

پانی: حسبِ ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے پریشر ککر یا ایک پتیلی چولہے پر رکھیں۔ اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر گرم کریں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز شامل کریں اور اسے گولڈن ہونے تک ہلکا سا فرائی کریں۔

اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور 30 سیکنڈ تک چمچ چلائیں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور لہسن شامل کر کے مزید 30 سیکنڈ کے لیے بھونیں۔

جب مصالحے کی خوشبو آنے لگے تو اس میں گوشت شامل کریں اور دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ اب اس میں دہی، نمک اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کر کے سب چیزوں کو یک جاں کر لیں۔

اگر آپ عام پریشر ککر استعمال کر رہی ہیں تو ڈھکن بند کر کے سیٹی لگائیں اور گوشت کو گلنے کے لیے 10 سے 12 منٹ دیں۔ اگر آپ عام پتیلی میں پکا رہی ہیں تو ڈھکن ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر 35 سے 40 منٹ پکائیں تاکہ گوشت نرم ہو جائے۔

جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں اور گوشت کو اس کی یخنی (بچے ہوئے پانی) سمیت ایک طرف رکھ دیں۔

اب مٹی کے مٹکے (یا کسی بھی گہری کڑھائی) کو چولہے پر درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ جب مٹکا گرم ہو جائے تو اس میں زیتون کا تیل ڈالیں۔ اب اس گرم تیل میں دارچینی، ہری اور کالی الائچی، جاوتری، لونگ، کالی مرچ اور خشک لمبی لال مرچیں ڈال کر 30 سیکنڈ کے لیے کڑکڑائیں۔

اس کے بعد مٹکے میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، کٹے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے مکس کریں۔ ساتھ ہی دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلدی، سفید مرچ، گرم مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر تمام مصالحوں کو ایک منٹ کے لیے اچھی طرح بھون لیں۔

اب ککر یا پتیلی سے ابلا ہوا گوشت نکال کر (یخنی کے بغیر) اس مٹکے میں منتقل کر دیں اور ایک منٹ تک مصالحے کے ساتھ اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد بچ جانے والی یخنی مٹکے میں شامل کریں۔

آخر میں مٹکے کے منہ کو ایلومینیم فوائل سے یا گوندھے ہوئے آٹے کی مدد سے اچھی طرح سیل کر کے بند کر دیں اور بالکل ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں تاکہ مٹی کی سوندھی خوشبو گوشت میں رچ بس جائے۔

طے شدہ وقت کے بعد چولہا بند کریں، ڈھکن ہٹائیں اور اوپر سے تازہ لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.