اڈیالا جیل راولپنڈی میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کا انکشاف

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قیدیوں کے زیرِ استعمال موبائل فونز سامنے آنے کے بعد جیل کے سیکیورٹی انتظامات ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئے۔ ہیوی جیمرز کی موجودگی کے باوجود حوالاتی سے موبائل فون برآمد ہونے پر حساس قیدیوں کی نگرانی اور جیل سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

اڈیالا جیل راولپنڈی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی چیکنگ کے دوران ایک حوالاتی کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا۔ جیل میں موبائل فون کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی اور سیکیورٹی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت متعدد ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان بھی اسی جیل میں قید ہیں۔ ایسی صورتحال میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی دستیابی کو سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موبائل سگنلز روکنے کے لیے ہیوی جیمرز نصب ہیں، تاہم اس کے باوجود موبائل فون کا استعمال سامنے آنا انتظامی غفلت یا سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے پہنچا، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے

Read More

سندھ کی تقسیم نامنظور، صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور، ایم کیو ایم کا واک آؤٹ

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر بحث اختتام

Read More

TECHNOLOGY

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

گوگل نے جی میل، ڈاکومینٹس (ڈاکس) اور کیپ میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی

Read More

گوگل سرچ لائیو کا نیا ڈیزائن: آئیکنز کی تبدیلیاں اور منفرد اینیمیشن متعارف

گوگل اپنے ’سرچ لائیو‘ فیچر کے ویژول ڈیزائن میں ایک بار پھر دلچسپ تبدیلیاں کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.