ملک کے بالائی علاقوں میں 23 مئی تک بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 18 مئی کی شب ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوا جو 23 مئی تک بالائی علاقوں پر اثرانداز رہے گا۔ اس دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، کالام، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، بنوں، وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، ہنزہ اور گلگت جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور میرپور سمیت مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق زرعی سرگرمیاں ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

کراچی: سائٹ ایریا کی کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں قائم کپڑا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.