پنجاب بھر میں یکم جون تک سمارٹ لاک ڈائون ختم،رات 8بجے کے بعد کاروبار کی اجازت

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کے پیش نظر ریلیف دیتے ہوئے یکم جون تک پورے صوبے میں مارکیٹوں ،شاپنگ مالز،ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے اوقاتِ کار سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد تاجروں،دکانداروں ،ہوٹل مالکان کو 8بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی سے استثنیٰ مل گیا ہے اور ان کو رات گئے تک کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے ،اس نوٹیفکیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد علی اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تاجر برادری اور شہریوں کے لیے پیغام میں کہا کہ شہر کی  

تمام مارکیٹوں کے کاروباری اوقات میں یکم جون تک سمارٹ لاک ڈائون ختم کر دیا گیا ہے ،اس فیصلے کا بنیادی مقصد تاجروں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا ہے ، ڈی سی لاہور نے انتظامیہ کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ہر شہری مستفید ہوسکے ۔ اس اہم فیصلے کا مقصد صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں تجارتی پہیہ گھمانا اور خریداروں کو اضافی وقت فراہم کرنا ہے ،ڈی سی لاہور نے واضح کیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیا گیا ہے ،لاہور میں تاجر تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ، واضح رہے کہ حکومت نے ایران جنگ کے بعد توانائی بچت پروگرام کے تحت رات 8 بجے دکانیں،شاپنگ مالز،ہوٹلز رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا

ایپل کی جانب سے فروری کے وسط میں سری کے نئے ورژن پیش متعارف کیے

Read More

48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہوگئے

سائبر سیکیورٹی کے ایک بڑے انکشاف میں تقریباً 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.