مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کے شروع کے دور میں یہ منفرد پلیٹ فارم 1996 میں گوگل سے بھی پہلے Ask Jeeves کے نام سے مشہور ہوا تھا۔

اس سرچ انجن کی خاص بات یہ تھی کہ صارفین قدرتی زبان اور کلیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوال کی شکل میں اپنی تلاش درج کر سکتے تھے

2006 میں سرچ انجن کے نام سے ’Jeeves‘ کو ہٹا دیا گیا کیونکہ یہ دیگر سرچ انجنز کا مقابلہ نہیں کر پا رہا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ کو ری برانڈ کر کے Ask.com بنا دیا گیا اور اب یہ ویب سائٹ باضابطہ طور پر بند کر دی گئی ہے۔

انٹر ایکٹیو کارپوریشن (آئی اے سی) جو 2005 سے Ask.com کی مالک تھی، نے ایک بیان میں کہا کہ ہر عظیم تلاش کا ایک اختتام ہوتا ہے۔

آئی اے سی نے کہا کہ جیسے جیسے کمپنی اپنی توجہ مزید مرکوز کر رہی ہے، اس نے اپنے سرچ بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں Ask.com بھی شامل ہے۔

ادارے نے کہا کہ دنیا بھر کے سوالات کے 25 سال تک جواب دینے کے بعد Ask.com یکم مئی 2026 کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ کمپنی ان لاکھوں صارفین کی شکر گزار ہے جنہوں نے اس پر اعتماد کیا۔ ہم ان انجینئرز، ڈیزائنرز اور ٹیموں کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے دہائیوں تک Ask کو بنایا اور سنبھالا۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.