پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے: مریم نواز شریف

     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

    دوران ملاقات ارکان اسمبلی نے شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر اظہار مسرت کیا اور پنجاب کی 13 ہزار روڈز کی تعمیرو مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے، تین ہزار سے زائد مراکز صحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے، پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے، سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے مریضوں کو آسانی اور سہولت حاصل ہوئی،ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری اور موثر علاج ممکن ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کیلئے سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں، اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں، الیکٹرک بس پنجاب کے ہر دوردراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفر کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔

    Share On Social Media

    KARACHI

    کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

    کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں.

    Read More

     پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

    جیکب آباد کے علاقے میرپور بوریرو میں پسند کی شادی کے تنازع پر مشتعل افراد

    Read More

    TECHNOLOGY

    ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

    امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

    Read More

    پاکستان بزنس کونسل دبئی میں کا روباری ترقی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کردار پر سیشن کا انعقاد

    پاکستان بزنس کونسل دبئی نے HUB 7، جے ایل ٹی میں اپنی ینگ انٹرپرینیورز انیشی

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.