کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے، جبکہ اس وقت 14 جہاز لنگر انداز ہیں اور 7 جہاز روانہ ہو چکے ہیں۔ مختلف اشیا کی ترسیل کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کی گئی۔ کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست رہی جس کی مقدار 45 ہزار 171 ٹن رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس عرصے میں درآمدات 19 ہزار 303 ٹن جبکہ برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئیں۔ اسی طرح بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن رہا جبکہ کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن تک پہنچ گئیں۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ مائع کارگو کی ہینڈلنگ بھی 10 ہزار 352 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جہازوں کی مسلسل آمد و رفت پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.