پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا؛ ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ ہوئے تو اسلام آباد میں ہی ہوں گے کیوں کہ پاکستان اس معاملے میں واحد ثالث ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اب سے کُچھ دیر قبل ایک پُرہجوم میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

جب ان سے ایران سے جنگ بندی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ رپورٹس درست نہیں ہیں کہ امریکا نے اس میں باضابطہ توسیع کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ البتہ یہ درست ہے کہ ہم ان مذاکرات میں بدستور اور بھرپور طریقے سے مشغول ہیں۔ اب تک کی بات چیت تعمیری اور حوصلہ افزا ہے

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری نے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے مقام سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ایک نہایت بہترین ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اور اس وقت بھی پاکستان ہی ایران کے ساتھ امریکا کے مذاکراتی عمل میں واحد ثالث ہے باوجود اس کہ دنیا کے کئی ممالک نے بھی ثالث بننے کی پیشکش کی ہے لیکن صدر سمجھتے ہیں کہ اس رابطے کو آسان رکھنے کے لیے پاکستان کے ذریعے ہی آگے بڑھنا اہم ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے مطالبات پورے کرنا ایران کے بہترین مفاد میں ہے اور یہ مطالبات امریکی صدر بالکل واضح انداز میں بتا چکے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے فریقین کے درمیان دوبدومذاکرات سے متعلق سوال پر کہا کہ ان امور پر بات ہو رہی ہے لیکن جب تک باضابطہ اعلان نہ ہو کچھ بھی حتمی نہیں ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.