آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن زدہ لاش بن چکا ہے ، ملک آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مرضی کی ترامیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور عدلیہ ہی نہیں بلکہ انصاف  کے پورے نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ امیر انصاف خرید لیتا ہے جبکہ غریب انصاف کے لیے ساری زندگی عدالتوں کے دھکے کھاتا رہتا ہے ۔منصورہ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور بار، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلا برادری آئین کی بحالی کے مشن کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بحالی جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا بنیادی نکتہ ہے ۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار پر مافیاز کا قبضہ ہے اور احتساب کا کوئی مو ثر نظام موجود نہیں۔ ٹیکس کا بوجھ غریب، کسان اور تنخواہ دار طبقے پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ایف بی آر کے 25 ہزار سے زائد ملازمین دفاتر میں غیر فعال بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار مزدوروں اور طلبہ سے روزانہ پٹرول لیوی کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کی بدل دو نظام تحریک میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور وکلا آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.