امریکا، ایران جنگ بندی میں کلیدی کردار، پاکستانی پاسپورٹ کی پہچان پوری دنیا میں بڑھ گئی

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تنازع میں اہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک عارضی جنگ بندی معاہدے کو کامیاب بنایا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی حکام نے اس معاہدے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آصف منیر کا براہ راست ذکر کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

الجزیرہ، بی بی سی اور دی ڈپلومیٹ سمیت متعدد عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے پاکستان کی سفارتکاری کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان پیغام رسانی کا ذریعہ بن کر تناؤ کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس سفارتی فتح کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بیرون ملک پاکستانی بھی سبز پاسپورٹ ہولڈر ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

مختلف ممالک میں موجود پاکستانی شہری سبز پاسپورٹ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک تہذیب کو بچانے پر پاکستان ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔

ایک اور صارف نے امریکا میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز پر ویڈیو بنائی اور سبز پاسپورٹ رکھنے پر فخر ظاہر کیا۔

ایک اور صارف نے اس کیپشن کے ساتھ ریل بنائی کہ بھارتیو اگر آپ پاکستان سے ایک چیز چرائیں تو وہ کیا ہوگی، صارف نے ہاتھ میں سبز پاسپورٹ دکھا کہ ظاہر کیا کہ بھارتی پاکستانی پاسپورٹ چرانا چاہیں گے۔

بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی سبز پاسپورٹ رکھنے پر فخر محسوس کررہے ہیں، اور مشرق وسطیٰ تنازع میں پاکستانی قیادت کی بے مثال سفارتکاری پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ نے ’گیسٹ چیٹس‘ کے نام سے ایک نئی خصوصیت کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ

Read More

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.