یومِ دستور: 1973 کا آئین قومی وحدت، جمہوریت اور عوامی حقوق کی مضبوط بنیاد ہے، صدر اور وزیراعظم

یومِ دستور کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں 1973 کے آئین کو قومی وحدت، جمہوری استحکام اور عوامی حقوق کی ضمانت قرار دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئین ریاست کا بنیادی قانونی و سیاسی فریم ورک ہے جو طویل مشاورت اور اتفاقِ رائے سے تشکیل پایا، اور تمام چیلنجز کے باوجود ریاستی تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کا معمارِ اعظم قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا، اور اس بات پر زور دیا کہ آئین پر مخلصانہ عملدرآمد ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور ہونے والا آئین عوام اور ریاست کے درمیان ایک مقدس معاہدہ ہے جو حقوق و فرائض کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئین پارلیمانی جمہوری نظام اور مضبوط ریاستی ڈھانچے کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے۔ وزیراعظم نے آئین کو وفاق اور قومی اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف شعبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف شعبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات

Read More

جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ٹائیکون ’اوپن اے آئی‘ نے 3 محققین کو نوکری سے نکال دیا

مصنوعی ذہانت بنانے والے معروف ادارے ’اوپن اے آئی‘ نے حساس معلومات سے متعلق پالیسیوں

Read More

اینڈرائیڈ پر بڑی سہولت: واٹس ایپ اسٹیٹس اب ڈبل اسپیڈ پر بھی دیکھا جاسکے گا

واٹس ایپ اسٹیٹس کو ڈبل اسپیڈ پر دیکھنے کے لیے اور اینڈرائیڈ صارفین کو آخر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.