واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت اب کالز کے دوران پس منظر کے شور کو کم کیا جاسکے گا۔

یہ وہ فیچر ہے جو عموماً مہنگے ائیر فونز یا جدید ڈیوائسز میں دستیاب ہوتا ہے، تاہم اب اسے براہِ راست ایپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اس وقت نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کر رہا ہے، جو وائس اور ویڈیو کالز دونوں کے دوران کام کرے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو زیادہ واضح اور صاف آواز فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب اردگرد شور زیادہ ہو۔

یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، جہاں کال کے دوران پس منظر کی آوازیں خودکار طور پر فلٹر ہو جاتی ہیں۔ اس سے ٹریفک، ہجوم یا دیگر شور والی جگہوں پر بھی بات چیت آسان اور واضح ہو جائے گی۔

صارفین کو اس فیچر پر مکمل کنٹرول بھی دیا جائے گا، یعنی وہ کال کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق اسے آن یا آف کر سکیں گے۔ یہ آپشن کال مینیو میں ’’ریز ہینڈ‘‘ اور ’’شیئر اسکرین‘‘ کے فیچرز کے نیچے موجود ہوگا، جبکہ ابتدائی طور پر اسے بائی ڈیفالٹ فعال رکھا جائے گا۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ سہولت وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.