اسلام آباد: غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ

    اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔

    ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

    علاوہ ازیں آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے

    Share On Social Media

    KARACHI

    عوام کے لیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ

    Read More

    کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے شخص پر پرچہ کٹ گیا

    سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک انداز سے احتجاج

    Read More

    TECHNOLOGY

    ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

    Read More

    میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.