ایران امریکا جنگ بندی پر شرط لگانے والا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

عالمی واقعات اور سیاست پر شرطیں لگانے والی مشہور ویب سائٹ ’پولی مارکیٹ‘ پر ایک گمنام صارف نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کی بالکل درست پیش گوئی کر کے چار لاکھ ڈالرز یعنی کروڑوں روپے جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پولی مارکیٹ کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک اکاؤنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس صارف نے دو ایسی شرطیں لگائیں جو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔

اس شخص نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کے آغاز کا صحیح وقت بتایا بلکہ بدھ کے روز ہونے والی جنگ بندی کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی۔

اس غیر معمولی جیت نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کئی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ محض قسمت کا کھیل نہیں بلکہ ’انسائیڈر ٹریڈنگ‘ یعنی اندرونی معلومات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ’پولی مارکیٹ ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے ان مشکوک شرطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی صارف نے دو ایسی شرطیں جیتیں جن کا وقت اور نتیجہ سو فیصد درست تھا۔

اس سے قبل بھی جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کا فیصلہ کیا تھا، تو اسی طرح کے چند گمنام اکاؤنٹس نے عین وقت پر درست شرطیں لگا کر بھاری رقم جیتی تھی، اور اب ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی یہی سلسلہ جاری ہے۔

ان واقعات کے بعد پولی مارکیٹ کو شدید تنقید اور جانچ پڑتال کا سامنا ہے کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید کچھ لوگوں کو امریکی حکومت کے اہم فیصلوں کی پہلے سے خبر ہوتی ہے جو اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے بڑی رقم بناتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب عام دنیا جنگ کے سائے میں ڈری ہوئی ہوتی ہے، اس وقت کچھ گمنام لوگ ان فیصلوں سے لاکھوں ڈالرز کما رہے ہوتے ہیں۔

فی الحال اس صارف کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اس واقعے نے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی شفافیت پر بڑے سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ آتشزدگی، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

گل پلازہ واقعے کی ایف آئی آر 23 جنوری 2026 کودرج کی گئی تھی۔ اس

Read More

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

TECHNOLOGY

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

اب ’’YouTube‘‘ میں کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھیں!

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.