پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس گردی قابل مذمت، چیف جسٹس خواتین پر تشدد کا نوٹس لیں ،راجہ اظہر

کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی احتجاجی کال کے بعد شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنان نے فوارہ چوک پر جمع ہوکرمظاہرہ شروع کیا،تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔اس دوران پولیس نے شیلنگ کی، جبکہ کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ حکام کے مطابق شہر میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے پیش نظر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی،ان کا کہنا تھا سندھ پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس گردی اور کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔راجہ اظہر نے الزام عائد کیا کہ خواتین کارکنوں پر مرد پولیس اہلکاروں کا ہاتھ اٹھانا انتہائی شرمناک عمل ہے ، چیف جسٹس سندھ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں کیونکہ صوبے میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ راجہ اظہر نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کارکنوں پر مبینہ تشدد بند کرایا جائے ۔ان کا کہنا تھا پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد ناقابل قبول ہے اور اس معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.