’کرائسز پی آر‘، کٹ کیٹ چاکلیٹ سے بھرے ٹرک کی چوری کمپنی کے لیے سنہرا موقع کیسے بنی؟

سوئس کمپنی کٹ کیٹ کے چاکلیٹس کے پیکٹوں بھرے ٹرک کو چوری کرنے کے واقعے نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے اور اب یہ واردات کمپنی کے حق میں جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس واردات میں 12 میٹرک ٹن سے زائد چاکلیٹ بمع ٹرک کے چوری کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ اس قدر وائرل ہوا کہ کمپنی کے لیے پروموشن کا باعث بن گیا۔
پچھلے ہفتے نیسلے کمپنی نے تصدیق کی تھی کہ چور اٹلی کے وسطی علاقے سے پولینڈ جانے والے ایک ٹرک کو راستے میں لے اڑے تھے اور ابھی تک چاکلیٹ بارز کا کچھ پتہ لگ پایا ہے اور نہ ہی ٹرک ملا ہے تاہم اس واردات کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ لوگوں کو کٹ کیٹ لینے کی ترغیب دی لیکن چوروں نے اس کو کچھ زیادہ یہ سنجیدہ لے لیا اور 12 میٹرک ٹن چاکلیٹس لے گئے۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ اپریل فول کا واقعہ نہیں بلکہ حقیقت میں ایسا ہی ہوا ہے۔‘
نیسلے کی جانب سے یہ نقطہ نظر سامنے آنے کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی ہلکے پھلکے انداز میں اس پر بات کرنا شروع کر دی ہے۔
برطانیہ میں ڈومینوز پیزا کے اکاؤنٹ پر صبح کے وقت پوسٹ کی گئی کہ ’ہم کیٹ کٹ کے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب ہم نیا کٹ کیٹ بیچیں گے۔‘ 
شمالی کیرولائنا کی میجر لیگ ساکر کی ٹیم شارلٹ ایف سی نے بھی کچھ ایسا ہی انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس ہفتے کے میچ میں تقریباً چار لاکھ 13 ہزار کٹ کیٹ کے پیکٹ پیش کریں گے۔‘
اسی طرح ایئرلائن رائن ایئر کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک طیارے کے منہ میں پانچ کٹے ہوئے کیٹ کٹ بارز تھے۔
حال ہی میں زیادہ تر کمپنیاں ایسی خبریں جو شرمندگی کا باعث ہو سکتی ہیں، کو چھپانے کے بجائے اس طرح سے پیش کرتی ہیں کہ ان سے میمز بنتی ہیں اور وائرل ہوتی ہیں جو ایک طرح سے کمپنی کی مشہوری کا ہی باعث بنتی ہیں۔
لندن میں پی آر کنسلٹنسی اینڈریو بلاچ اینڈ ایسوسی ایٹس کے سربراہ اینڈریو بلاچ کا کہنا ہے کہ ’یہ پبلک ریلیشنز کی ماسٹر کلاس ہے۔ نیسلے نے اپنی بدقسمتی کو قبول کیا اور اسے مثبت موقع میں بدل دیا۔
یہ واقعہ 2018 میں کے ایف سی کے برطانیہ میں چکن کی کمی کے واقعے کی یاد دلاتا ہے۔ 
اس وقت سینکڑوں آؤٹ لیٹس عارضی طور پر بند ہو گئے اور کمپنی نے برطانوی اخبارات میں ایک فل پیج اشتہار دیا، جس میں چکن سے خالی بالٹیاں دکھائی گئی تھیں اور کمپنی کے نام کے سپیلنگز کو آگے پیچھے کر کے مزاحیہ انداز میں پیش کیا تھا۔
کنسلٹنسی اینڈریو بلاچ نے کہا یہ معاملہ اب کرائسز پی آر کے لیے ایک اہم کیس سٹڈی بن چکا ہے۔ 
ان کے مطابق ’یہ کسی چکن ریسٹورنٹ کے لیے اچھا نہیں ہے کہ چکن ختم ہو جائے لیکن اس نے اسے قبول تو کیا۔‘
اب دیگر کمپنیاں بھی حریف کی بری خبر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
پچھلے مہینے جب مکڈونلڈز کے سی ای او کریس کیمپسینسکی کی برگر کھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، تو برگر کنگ اور وینڈی کی ٹیموں نے اس پر ہلکے پھلکے انداز میں ردعمل دیا جس کے بعد مکڈونلڈز کی جانب سے کہا گیا کہ اس کے نئے برگر بگ آرچ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
اب دیگر کمپنیاں بھی حریف کی بری خبر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
 ریپیوٹیشن اور کرائسز مینجمنٹ کنسلٹنسی ٹیمین اینڈ کمپنی کی بانی ڈیویا ٹیمین نے کہا کہ کسی تیل کے رساؤ یا ہوائی حادثے جیسی سنگین صورتحال میں حریف کی بری خبر سے فائدہ اٹھانا مناسب نہیں لیکن بین الاقوامی چاکلیٹ بار کی چوری جیسے ہلکے پھلکے معاملے میں خطرہ کم ہوتا ہے۔
’یہ چاکلیٹ ہے، یہ ایسٹر ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ یہاں یہ زیادہ غلط ہو سکتا ہے۔‘
مارکیٹنگ کنسلٹنسی میٹا فورس کے شریک بانی ایلن ایڈم سن نے کہا کہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے برانڈز کو حرکت میں آنا چاہیے تاہم اگر آپ پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہیں تو آپ کے لیے یہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔‘
برانڈز کو یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کب اور کیسے کسی ٹرینڈ میں شامل ہوں۔ ڈومینوز اور رائن ایئر کی پوسٹس کامیاب رہی کیونکہ یہ ان کے طویل عرصے سے قائم کردہ پلے فل برانڈ امیج کے مطابق تھیں۔
نیسلے کا کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کو مزاحیہ انداز میں اس لیے پیش کیا تاکہ چوری کے سنجیدہ مسئلے پر توجہ مبذول ہو۔ اس کیس میں خطرہ کم ہے کیونکہ چاکلیٹ بارز کی منفرد پروڈکٹ کوڈز سے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
’اگرچہ ہم مجرموں کے منفرد ذوق کی قدر کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کارگو چوری کاروباروں کے لیے بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔‘

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.