انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے۔10 دسمبر کو ہم انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہر فرد کو آزادی، مساوات اور انصاف کا حق حاصل ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی پاسداری اور ان کے تحفظ کے لیے ہمارا کردار انتہائی اہم ہے۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کسی بھی مذہب، نسل، جنس، یا زبان کی بنیاد پر کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں انصاف اور مساوات کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہر انسان اپنی زندگی باوقار اور آزادانہ طریقے سے گزار سکے۔
آئیں، اس دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہم مظلوموں کی آواز بنیں گے اور اپنے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
#انسانی_حقوق_کا_عالمی_دن
#HumanRightsDay2024 #pakistan international human right organization