سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خادم حرمین شریفین کا پیغام پہنچایا

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعيد المالكی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں، سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (حفظهما الله) کی جانب سے برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کے لیے نیک خواہشات اور سلام پہنچایا۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سعودی عرب کی موجودہ بحران میں شاندار صبر و تحمل کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ولی عہد کے ساتھ ملاقات بھی شامل تھی، پاکستان کی موجودہ بحران میں سفارتی کوششوں اور امریکی و ایرانی حکام کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعيد المالكی بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

نادرا نے کراچی کی اہم برانچ میں خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اپنی

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.